محمود خان اچکزئی کا اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ

ہم نیوز  |  Feb 12, 2025

محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان، اسد قیصر، عمر ایوب، شاہد خاقان عباسی، سردار لطیف کھوسہ اوردیگر کی شرکت، ملک کی سیاسی صورتحال اوراپوزیشن کے گرینڈ اتحاد پر تفصیلی گفتگو کی۔

دباؤ میں آکر کسی کی عزت نفس مجروح نہیں کرینگے،چیئرمین نیب

اپوزیشن رہنماؤں کا اس بات پراتفاق ہوا ہے کہ جمہوریت پسند قوتیں ایک پلیٹ فارم پراکھٹی ہو کر ملک اور قوم کو بحران سے نکالیں۔

آل پارٹیز کانفرنس اور نیشنل ایجنڈا ڈرافٹ کرنے کے لیے اسٹیرنگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق ہوا ہے اسٹیرنگ کمیٹی کی سربراہی شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق ملک میں فوری طور پر شفاف اورآزادانہ انتخابات کراے جائیں، الیکشن کمیشن فوری طور مستعفی ہو اور ایک آزادانہ کمیشن کا قیام عمل میں لایا جائے، ہمیں سیاست سے بالاتر ہو کے ملکی سالمیت کو ترجیح دینا ہو گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More