عمران انکل مجھے اور شوہر کو پولیس سے چھڑانے آئے۔۔ نادیہ جمیل کا عمران خان سے کیا تعلق ہے؟ ماضی کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

ہماری ویب  |  Feb 12, 2025

"میں اپنے شوہر کو 14 سال کی عمر سے جانتی ہوں اور ہم شادی سے قبل فون پر بات کرتے تھے اور ملاقاتیں بھی کرتے تھے۔ ایک دن میں اور میرا منگیتر پارٹی کے بہانے سیر کے لیے نکلے، اور راستے میں شاہین پولیس نے ہمیں گرفتار کر لیا کیونکہ ہمارے پاس نکاح نامہ نہیں تھا۔ ہم نے پولیس کو منتیں کیں، لیکن ہمیں تھانے لے جایا گیا۔ وہاں مجھے اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی گئی، اور اس دوران میرے والد اور عمران خان بھی وہاں موجود تھے۔ عمران خان ان کے بہت اچھے دوست تھے اور انہوں نے ہمیں چھڑانے کے لیے تھانے کا رخ کیا۔ پولیس نے عمران خان کو دیکھتے ہی سب کے لیے چائے منگوائی۔ بعد میں عمران خان انکل نے مجھے شادی کے کئی سال بعد کہا کہ وہ لڑکی جو پولیس کے ہاتھوں پکڑی گئی تھی، اسی سے شادی کر لی۔"

نادیہ جمیل، پاکستان کی سینئر اداکارہ جن کی آواز اور انداز نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا، نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا۔ ان کی زندگی کا ایک یادگار واقعہ وہ تھا جب وہ اپنے منگیتر کے ساتھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو گئیں، اور ان کی رہائی کے لیے ان کے والد کے ساتھ عمران خان بھی تھانے پہنچے۔

نادیہ نے فوچیا میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ "میں اپنے شوہر کو 14 سال کی عمر سے جانتی ہوں، اور ہم فون پر بات کرتے تھے اور چھپ کر ملاقات بھی کرتے تھے۔" ان کا کہنا تھا کہ ان کے لیے بچپن کی پابندیاں زیادہ سخت تھیں، لیکن 18 سال کی عمر میں ان کے والدین نے انہیں سہیلیوں سے ملنے کی اجازت دی تھی۔

یہ وہ دور تھا جب ضیاالحق کی حکومت کے تحت ’شاہین پولیس‘ لوگوں کو اخلاقی قوانین کے تحت پکڑنے میں مشغول تھی۔ نادیہ جمیل نے بتایا کہ وہ ایک دن اپنے منگیتر کے ساتھ گاڑی میں سیر کے لیے نکلیں اور راستے میں انہیں شاہین پولیس نے پکڑ لیا۔ پولیس انہیں تھانے لے گئی کیونکہ ان کے پاس نکاح نامہ نہیں تھا۔

نادیہ جمیل اور ان کے منگیتر نے پولیس سے منتیں کیں اور جرمانے کے طور پر راستے میں ہی کوڑے مارنے کی درخواست بھی کی، لیکن پولیس نے انہیں تھانے لے آ کر دونوں کو ایک ایک فون کرنے کی اجازت دی۔ نادیہ نے اپنے والد کے دوست یوسف صلاح الدین کو فون کیا اور اس کے بعد ان کے والد اور عمران خان ان کے چھڑانے کے لیے تھانے پہنچے۔ نادیہ نے بتایا کہ جیسے ہی پولیس نے عمران خان کو دیکھا، سب کے لیے چائے منگوا لی گئی اور ایک لمحے میں حالات بدل گئے۔

نادیہ نے کہا کہ "عمران خان ان کے والد کے اچھے دوست ہیں، اور وہ انھیں انکل کہتی ہیں۔" نادیہ جمیل کے مطابق عمران انکل نے انہیں شادی کے کئی سال بعد اچھی لڑکی قرار دیا اور کہا کہ جس کے ساتھ پولیس کےہاتھوں پکڑی گئی تھی، اسی کے ساتھ اس نے شادی کرلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More