کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں پاسپورٹ کاؤنٹرز کا معانہ کیا اور عملے سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے عملے کو ہدایت کی کہ بائیو میٹرک کے لیے آنے والی خواتین کے مسائل حل کیے جائیں۔
محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ پاسپورٹ آفس میں 3 شفٹوں میں پورے ہفتے کام ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت ہوا بازی ختم ، وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا
انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو 24 گھنٹے پاسپورٹ بنوانے کی سہولت میسر رہے گی۔