اسلام آباد: ملک بھر میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا۔ جبکہ کہیں بھی بارش کا امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
پنجاب کے اضلاع بہاولپور، ملتان، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان میں بھی موسم سرد رہے گا جبکہ ان اضلاع میں دھند کا بھی امکان ہے۔ مری، گلیات اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت ہوا بازی ختم ، وزارت دفاع میں ضم کر دیا گیا
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ جبکہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان میں بھی موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر میں موسم شدید سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔