خیبرپختونخوا کی پہلی ایئر ایمبولینس کی ٹیسٹ فلائٹ

ہم نیوز  |  Feb 13, 2025

پشاور: خیبر پختونخوا میں پہلی ایئر ایمبولینس کی ٹیسٹ فلائٹ کر لی گئی۔

مشیر صحت خیبر پختونخوا احتشام علی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہیلی کاپٹر میں ایئر ایمبولینس کے لیے مجوزہ الٹریشنز اور ضروری طبی آلات نصب کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا اپنے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو ایئر ایمبولینس پر منتقل کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: وزیر داخلہ نے نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا

احتشام علی نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کرم ادویات پہنچائی گئیں۔ اور مریضوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اس ہیلی کاپٹر سروس نے ہزاروں لوگوں کی جانیں بچائی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایئر ایمبولینس کرائے پر نہیں لا رہے۔ بلکہ اپنا ہیلی کاپٹر عوام کی خدمت کے لیے پیش کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More