مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں ہلکی اور موسلا دھار بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مقامی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقے طائف، میسان، اضم، العرضیات، المویہ، الخرمہ، شہر مقدس، بحرہ، رنیہ، تربہ، الجموم اور خلیص میں جمرات سے اتوار تک کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے ساتھ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات سے پیر تک الباحہ ریجن کے بعض علاقوں میں بارش متوقع ہے، نجران، مدینہ منورہ، ریاض، قصیم، حاالجوف اور شمالی حدود کے علاقوں میں بھی بارش کا سلسلہ پیر تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ مکہ اور مدینہ منورہ میں موسم شدید گرم ہے، مکہ مکرمہ میں دن کے اوقات میں درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ مدینہ منورہ میں 29 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔