ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 29 فیصد اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 13, 2025

رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 29 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2024 سے جنوری 2025 تک کی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 936179 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 29 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں گاڑیوں کے 724879 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔

اوگرا نے فروری کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

جنوری میں ملک میں 159553 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ہوئی جو دسمبر کے 135593 یونٹس کے مقابلہ میں 18 فیصد اور گزشتہ سال جنوری کے 119211 یونٹس کے مقابلہ میں 34 فیصد زیادہ ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں کاروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 51 فیصد کی نمو ہوئی ہے، مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں 58266 یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 38464 یونٹس کاروں کی فروخت ہوئی تھی۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500روپے کااضافہ

مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں ایل سی ویز،وینز اور جیپوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 72 فیصد جبکہ ٹرکوں اور بسوں کی فروخت میں بالتریب 108 فیصد اور 53 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح مالی سال کے پہلے 7 ماہ میں موٹرسائیکلوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 28 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More