آئی سی سی کا شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ

ہم نیوز  |  Feb 13, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام پر جرمانہ عائد کر دیا۔

آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا۔

شاہین آفریدی پر 25 فیصد میچ فیس کا جرمانہ جبکہ سعود شکیل اور متبادل کھلاڑی کامران غلام میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر کو کندھا مارنا مہنگا پڑ گیا ، میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا کہ شاہین آفریدی جان بوجھ کر جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹزکی کے راستے میں آئے، انہوں نے غیر مناسب انداز سے باڈی کنٹیکٹ کیا اور بحث بھی کی۔

آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعود شکیل اور کامران غلام نے آؤٹ کر کے ٹیمبا باووما کے قریب جا کر سیلیبریٹ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More