رمضان میں سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی،رانا تنویر

ہم نیوز  |  Feb 15, 2025

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں عوام کو چینی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے میونسپل سطح پر اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق رمضان میں چینی کے اسٹالز پرچینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی،ایک شناختی کارڈ پر 5 کلو چینی کی خریداری کی اجازت ہوگی،چینی ایک اور 2 کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس، سندھ میں19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

رانا تنویرنے ہدایت کی کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور صوبائی انتظامیہ چینی کی دستیابی یقینی بنائیں،رمضان سے 3 دن قبل چینی کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔

چینی اسٹالز 27 رمضان المبارک تک جاری رہیں گے،واضح رہے اس وقت عام مارکیٹس میں چینی 140 سے 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More