ڈی آئی جی موٹروے پولیس فرید علی نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ لین کی خلاف ورزی پر کوئی رعایت نہ برتی جائے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق انہوں نے سیکٹرملتان اور رحیم یار خان کا دورہ کیا،افسران کے مسائل سنے، فوری حل کے احکامات جاری کئے،آپریشنل میٹنگ میں سیکٹر کمانڈرز نے بریفنگ دی۔
محمد نبی کا چیمپئنز ٹرافی کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ
اس موقع پر انہوں نے ہدایات دیں کہ ہیوی ٹریفک کی لین خلاف ورزی پر فوری اور سخت کارروائی کی جائے،اوور لوڈڈ اور لین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیاں قومی شاہراہوں پر نہیں چلیں گی۔
حادثات پر قابو پانے کے لیے خصوصی مہم چلائی جائی،عوام کو محفوظ سفر فراہم کرنا اولین ترجیح، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
رمضان میں سٹالز پر چینی 130 روپے فی کلو میں دستیاب ہوگی،رانا تنویر
ڈی آئی جی سید فرید علی نے افسران کی کارکردگی کوسراہا، مزید بہتری سے کام کرنے کی ہدایت کی۔