حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کااعلان کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کر دی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 256روپے13پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں4روپے کی کمی کی گئی ،ڈیزل کی نئی قیمت 263روپے 95پیسے فی لیٹر ہوگئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے 20پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ،مٹی کے تیل کی نئی قیمت 171روپے65پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی ۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5روپے25 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 155روپے 81پیسے فی لیٹر ہوگی۔نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے 28 فروری تک ہوگا۔