پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا،گیلپ سروے

ہم نیوز  |  Feb 18, 2025

پاکستان میں کاروباری اعتماد میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق پاکستان کا کاروباری اعتماد پچھلے 6 ماہ میں 10فیصد بڑھا ہے،55فیصد پاکستانی کاروبار میں بہتری کی اطلاع دے رہے ہیں،کاروباری توقعات میں 19فیصد اضافہ ہوا۔

پارٹی سے میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی،رؤف حسن

پاکستان میں کاروباری صورتحال غیر یقینی ہونے کا تاثر 7 فیصد کم ہو چکا ،مستقبل کے حوالے سے کاروباری اعتماد میں 36 فیصد اضافہ ہوا۔

سروے رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مہنگائی اور شرح سود میں کمی کاروباری اعتماد میں اضافے کے عوامل ہیں۔

 سندھ میں جاری منصوبوں کی پیشرفت پر انتہائی خوشی اور اطمینان ہے،ورلڈ بینک

گیلپ پاکستان نے حالیہ سروے ملک کے 30 سے زائد اضلاع میں کیا،482چھوٹے، درمیانے اور بڑے کاروباروں کا سروے کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More