عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل 5ویں روز کمی ہوگئی، فی تولہ نرخ 1595 روپے اور فی اونس 16 ڈالر گر گئے۔
آل پاکستان صراف اینڈ جیولورز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16 ڈالر کمی کے بعد 3356 ڈالر پر آگئی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونا 1595 روپے کمی سے تین لاکھ 57 ہزار روپے اور دس گرام 1368 روپے گر کر 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے کا ہوگیا۔
اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 24 روپے کمی کے بعد 3796 اور دس گرام 21 روپے سستی ہوکر 3254 روپے کی ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کے نرخ 0.24 ڈالر سستا ہوکر 36.13 ڈالر پر آگئی۔
واضح رہے کہ سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ گزشتہ 5 روز سے جاری ہے، اس دوران فی تولہ نرخ 5000 روپے اور فی اونس 76 ڈالر کم ہوچکے ہیں۔