جاپانی کار ساز کمپنی ٹیوٹا موٹر نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکہ میں فروخت ہونے والی اپنی کچھ گاڑیوں کی قیمتوں میں اوسطاً 270 ڈالر کا اضافہ کرے گی، جس کا اطلاق جولائی سے ہوگا۔
رائٹرز کے مطابق یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدی گاڑیوں اور آٹو پارٹس پر 25 فیصد ٹیکس عائد کیا ہے۔ تاہم ٹیوٹا کے ترجمان نوبو سوناگا نے واضح کیا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کا براہ راست تعلق ان ٹیکسوں سے نہیں ہے۔
نوبو سوناگا نے کہایہ اضافہ ہماری قیمتوں کے باقاعدہ جائزے کا حصہ ہے، جو وقتاً فوقتاً کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیوٹا کی لگژری برانڈ لیکسس کی گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اوسطاً 208 ڈالر کا اضافہ کیا جائے گا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق ٹیکسز اور عالمی مارکیٹ کی تبدیلیوں کے باعث کار ساز کمپنیاں قیمتوں کا جائزہ لے رہی ہیں، تاہم یہ اضافہ امریکی صارفین پر مزید بوجھ ڈال سکتا ہے۔