بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں 20 کامیابیاں حاصل کرنے والی ٹیم بن سکتی ہے

ہم نیوز  |  Feb 17, 2025

بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں 20 کامیابیاں حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن کر تاریخ رقم کر سکتی ہے۔

بھارت چیمپیئنز ٹرافی کے مقابلوں میں اب تک 29 میچ کھیل چکا ہے اسے 18 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ 8 میچوں میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، تین میچز بے نتیجہ رہے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے 25 میچ کھیلے ہیں اور اسے 14 میچز میں فتح حاصل ہوئی وہ فتوحات کے حساب سے دوسرے نمبر پر ہے، پاکستانی ٹیم نے 23 میچز کھیل رکھے ہیں ان میں سے قومی ٹیم نے 11 میچز جیتے ہیں اور وہ آٹھویں نمبر پر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی ، آسٹریلوی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹر افی کے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گی، ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔ دوسرا میچ 20 فروری کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں سب سے اہم اور بڑا مقابلہ 23 فروری 2025 کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، پاک بھارت مقابلہ دنیا بھر میں دیکھا جاتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More