ڈراموں میں رونے کا کردار مشکل ہوتا ہے، سارہ خان

ہم نیوز  |  Mar 12, 2025

اداکارہ سارہ خان نے اپنے مختلف ڈراموں میں رونے والے کرداروں پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے لئے رونا بہت مشکل ہے۔

حال ہی میں اداکارہ سارہ خان نے برطانیہ میں ایک تقریب کے دوران ڈراموں میں اپنے رونے والے سین سے متعلق بات کی۔

ہم ٹی وی کا نیا ڈرامہ “اگر تم ساتھ ہو “تیزی سے مقبول ہونے لگا

انہوں نے کہا کہ میں زیادہ تر اداس کردار ادا کرتی ہوں لیکن مناظر کے دوران رو نہیں سکتی، میں دکھی مناظر میں بھی بمشکل ہی رو پاتی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری زندگی میں بہت سے افسوسناک واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن مجھے رونا بلکل اچھا نہیں لگتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More