یہ آئینی بینچ ہے کوئی ہائیکورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہو گا، سپریم کورٹ

ہم نیوز  |  Mar 12, 2025

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کہا ہے کہ یہ آئینی بینچ ہے کوئی ہائیکورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہو گا۔ کوئی ایسا فورم ہے جو 175 کے تحت نہ بنا ہو اور وہ سویلین کا ٹرائل کر سکے۔

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف جسٹس امین الدین کی سربراہی میں کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل وزارت دفاع خواجہ حارث نے جواب الجواب کے دلائل دیئے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جواب الجواب مختصر ہوتے ہیں۔ جو پوائنٹس پہلے کور نہیں کر سکے اس پر معاونت کریں۔

وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے مؤقف اختیار کیا کہ مخالف وکلا نے فیصلے پر دلائل نہیں دیئے۔ اور بنیادی طور پر 4 پوائنٹس ہیں جو مخالف وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے ہیں۔

جسٹس مسرت ہلال نے ریمارکس دیئے کہ عدالتیں آرٹیکل 175 کے تحت بنیں۔ اور کیا یہ عدالت بھی آرٹیکل 175کے تحت بنی ہے؟۔ کوئی ایسا فورم ہے جو 175 کے تحت نہ بنا ہو اور وہ سویلین کا ٹرائل کر سکے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ فیصلے پر دلائل دے دیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ تمام پوائنٹس پر جواب دوں گا۔ اور ابھی آرٹیکل 161 پر دلائل مکمل کر لوں گا۔ تمام پوائنٹس پر تحریری جوابات بھی موجود ہیں۔

جسٹس امین الدین نے کہا کہ دوسری طرف کے وکلا نے کہا انٹرا کورٹ اپیل کا دائرہ محدود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ یہ آئینی بینچ ہے کوئی ہائی کورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے کی آمدن میں 50 فیصد سے زائد کا اضافہ کیا، علی امین گنڈاپور

وزارت دفاع کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئینی بینچ تو اپیل میں کیس واپس بھی بھیج سکتا ہے۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کر لیں تو اپنی رائے الگ سے دے سکتے ہیں۔ خواجہ حارث نے کہا ایف بی علی کیس میں آرٹیکل 6 کی شق تین کے تحت بنیادی حقوق کی بات نہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرٹیکل 6 کی شق تین میں بنیادی حقوق مستثنیٰ کر دیئے گئے ہیں۔

وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ آرٹیکل 6 کی شق تین میں نہیں آتا اگر آتا ہوتا تو بنیادی حقوق ملتے۔ اور اگر بنیادی حقوق متاثر ہوتے تو 6 کی شق ون میں آتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More