بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ انہیں کھلاڑیوں پر بھروسہ ہے،اچھا پرفارم کریں گے۔
دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارا پہلے میچ پر فوکس ہے،ایک ایک میچ کرکے جیتنے کی کوشش کریں گے،آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہر ٹیم ایونٹ جیتنے کی سوچ رکھتی ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت کی صحت کارڈ اسکیم میں مفت او پی ڈی سروسز شامل
ہماری ٹیم بہت متوازن ہے،اسپنر اور آل راؤنڈرز کا کمبی نیشن ہے،ہر گراؤنڈ کی اپنی کنڈیشن اور چیلنجز ہوتے ہیں،ابھی بنگلا دیش کیخلاف میچ پر توجہ ہے،میچ میں کامیابی کیلئے 2،3 کھلاڑیوں کے اچھے اسکورز ضروری ہوتے ہیں۔
کبھی کبھی بڑی اننگز کے بغیر بھی 300 پلس رنز بن جاتے ہیں،کوشش ہوتی ہے میچ کی صورتحال اورضرورت کو دیکھتے ہوئے کھیلیں،ابھی تک پچ کو نہیں دیکھا، کنڈیشن دیکھ کر کچھ فیصلے کیے جائیں گے۔
وسیم اکرم نے ٹیم سلیکشن پر سوالات اٹھا دیئے
ہر ٹیم مختلف انداز میں کھیلتی ہے،کچھ ٹیمیں بورڈ پر رنز لگانے کو ترجیح دیتی ہیں،دبئی کے ماحول سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔