بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، خواجہ آصف

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے۔

خواجہ آصف نے انٹرویو کے دوران کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پرہیں، پاکستان اوربرطانیہ کے تاریخی تعلقات ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ برطانیہ میں آرمی چیف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی برطانیہ میں مقیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پروپیگنڈا کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی فیض حمید کوآرمی چیف بنانا چاہتے تھے، پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کو انتشار پھیلایا، تحریک انصاف جیسا وتیرہ دنیا میں کسی پارٹی کا نہیں۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا برطانیہ میں وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

وزیر دفاع نے کہا کہ جیسے جیسے چیزیں مستحکم ہو رہی ہیں تو ان کا دکھ بڑھ رہا ہے، عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں، تحریک انصاف نے آئی ایم ایف کو خط لکھ کر معیشت کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے پروپیگنڈا کیا کہ آج ملک ڈیفالٹ کر جائے گا، یہ امریکا میں لابیز پر دولت خرچ کر رہے ہیں، یہ ایک طرف خط لکھ کر منتیں اور پاؤں پڑ رہے ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے خط لکھ کر منتیں ترلے کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے، حکومت کامیابی کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہے،کوئی سازش پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات رہے ہیں، نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹا گیا مگر انہوں نے پاکستان کے خلاف راہ اختیار نہیں کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More