ٹیم کی کارکردگی ویسی نہیں رہی جیسی ہوتی ہے،نسیم شاہ

ہم نیوز  |  Feb 20, 2025

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ بطور ٹیم اور بیٹنگ یونٹ ہماری کارکردگی ویسی نہیں رہی جیسی ہوتی ہے،ہمیں ڈیتھ بالنگ کو بہتر کرنا پڑے گا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پرفارمنس جب نہ ہو دکھ ہوتا ہے،ایسا کچھ نہیں تھا کہ ان کے بالرز نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی ،نیوزی لینڈ کے بالرز نے وکٹ ٹو وکٹ بالنگ کی۔

نیوزی لینڈ سے شکست بھول کر نئی شروعات کریں گے،سلمان علی آغا

اگلے میچ میں اسی ردھم کے ساتھ بالنگ کروں گا ،آخری کچھ میچز میں ہماری بالنگ اچھی نہیں ہوئی ،ڈیتھ اوور میں پلان پر درست انداز میں عمل نہیں کر پارہے۔

ماضی کی سیریز دیکھیں تو صورتحال بہتر رہی ہے ،یہ پچز اس طرح کی ہیں کہ زیادہ سپورٹ نہیں مل رہا ،ڈسپلن بالنگ کرنا پڑتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More