خیبرپختونخوا کی جیلوں میں پہلی بار قیدیوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کی سہولت متعارف کرائی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے پشاور سمیت صوبے بھر کی جیلوں میں ڈیجیل ڈیسک قائم کیا گیا ہے۔جیل حکام کے مطابق سینٹرل جیلوں میں اس سروس کا آغاز کیا گیا ہے جہاں قیدی اپنے پیاروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کررہے ہیں۔ ویڈیو لنک ملاقات کاطریقہ کاراسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ سینٹرل پشاور فرجاد خان نے اُردو نیوز کو بتایا کہ ای وزٹ کے نام سے ایپ تیار کی گئی ہے جو گوگل پلے سٹور میں دستیاب ہے۔
اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ملاقاتی کے سامنے جیل کے ناموں کا آپشن آتا ہے۔ قیدی کا نام اور تفصیل ایپ کے ذریعے ڈیش بورڈ پر موصول ہوجاتا ہے جو سینٹرل جیل میں نصب کیا گیا ہے۔
اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ سینٹرل جیل فرجاد خان کے مطابق ملاقات کی آن لائن ریکوئسٹ موصول ہونے کے بعد قیدی کو بوتھ میں لے جا کر کیمروں کے سامنے بٹھا دیا جاتا ہےانہوں نے بتایا کہ سنگین جرائم کے قیدیوں کو ویڈیو لنک کی سہولت نہیں دی گئی تاہم، دیگر تمام قیدیوں کے لیے ای وزٹ کی سہولت دی گئی ہے۔’کرک یا ڈی آئی خان کی جیل میں قیدی سے اس کا رشتہ دار پشاور میں گھر بیٹھ کر ویڈیو پر چیت کرسکتا ہے جو ایک قیدی اور اس کے اہل خانہ کے لیے کسی نعمت سے نہیں۔‘ اوورسیز بھی قیدیوں سے ویڈیو ملاقات کر سکتے ہیںاسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ جیل فرجاد خان نے بتایا کہ ’ای وزٹ ایپ کے ذریعے اوورسیز پاکستانی بھی خیبرپختونخوا کی جیلوں میں قید رشتہ دار سے ویڈیو ملاقات کرسکتے ہیں۔ ’دنیا میں بھی کہیں سے بھی ایپ کی مدد سے ای وزٹ کیا جاسکتا ہے۔‘صوبائی وزیر جیل خانہ جات ہمایوں خان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وژن کے مطابق جیل اصلاحات پر کام کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو لنک ملاقات بھی ان اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو ان کے تمام حقوق فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ جیل میں ایک ذمہ دار شہری بن سکیں۔’حکومت کا وژن ہے کہ جیل میں قیدیوں کو مختلف ہنر بھی سکھائے جائیں تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن جائیں۔‘