ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا ، سب کو ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہو گا ، وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Feb 20, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسائل کا حل نہیں ، معاشی بحالی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ریٹیلرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اصلاحات سے ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم معاشی استحکام کیلئے پرعزم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، رائٹ سائزنگ کیلئے مکمل پلان تیار کیا ہے، اداروں کے تمام معاملات کو دیکھ کر ہی رائٹ سائزنگ کی جائے گی ، نجکاری کا عمل مزید شفاف کررہے ہیں۔

حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کیلئے اہم فیصلے کیے، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو فائدہ ہو رہا ہے، ملک بیجا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر جو بوجھ آیا ہے، اس کا اندازہ ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں، باقی شعبوں کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہو گا۔

پاکستانی معیشت ترقی کر رہی ہے، ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیر اعظم سے ملاقات

وزیر خزانہ نے کہا کہ مسلسل ٹیکس چوری سے امور حکومت نہیں چلائے جا سکتے ، ٹیکس چوری کے حوالے سے سخت فیصلے کرینگے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More