قومی کرکٹ ٹیم پر نیوزی لینڈ کیخلاف سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
آئی سی سی نے پاکستان ٹیم پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا،پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے تھی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گروپ اے میں شامل پاکستان ،اتوار کو اپنا دوسرا میچ دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گا ، شکست کی صورت میں پاکستان میگا ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔