آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلا دیش کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے میچ میں بھارت نے 229 رنز کا مطلوبہ ہدف 47 ویں اوور میں 4 وکٹوں پر حاصل کیا۔
بھارت کی جانب سے شبھمن گل 101 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ کے ایل راہول 41 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔
کپتان روہت شرما 41، ویرات کوہلی 22، شریاس ایر 15 اور اکشر پٹیل 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 جبکہ تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 68، تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹین حاصل کیں۔