آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں فخر زمان پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

ہم نیوز  |  Feb 21, 2025

چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف فخر زمان آؤٹ ہونے کے بعد ڈریسنگ روم میں جا کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔

فخر زمان انجری کی وجہ سے اوپننگ بھی نہ کر سکے، وہ چوتھے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آئے لیکن 41 گیندوں پر 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فخرزمان بوجھل قدموں سے پویلین واپس جا رہے ہیں اور جیسے ہی وہ ڈریسنگ روم پہنچتے ہیں سر جھکا کر پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیتے ہیں۔

ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر نو، لاگت میں مزید ایک ارب روپے کا اضافہ

اس موقع پر وہاں موجود شاہین آفریدی سمیت دیگر کھلاڑی انہیں حوصلہ دیتے ہیں، اوپنر بیٹر پٹھوں میں کھچاؤ کی وجہ سے انجری کا شکار ہوئے اور وہ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہو گئے ہیں ان کی جگہ امام الحق کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

فخر ز مان نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہاکہ ہر کرکٹر کا بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا عزت کی بات اور خواب ہوتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے میں چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہو گیا ہوں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، میری نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More