تحریک انصاف کے وفد نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی جس میں بانی پی ٹی ائی کے کیسز پر بات ہوئی۔
چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ ہماری چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات ہوئی، جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی۔
چیف جسٹس کا ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کے دورے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں چیف جسٹس کے سامنے بانی پی ٹی آئی کے کیسز پر بات ہوئی ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز کی تاریخ اور ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے، چیف جسٹس کو بتایا کہ وکلاء کو بانی سے ملنے نہیں دیا جاتا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف اور چیف جسٹس کی ملاقات ہوئی تھی ۔ جس میں چیف جسٹس نے وزیر اعظم سے نظام انصاف میں بہتری کی تجاویز مانگ لی تھیں۔