لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،27 کلومیٹر پر مشتمل انڈر گراؤنڈ میٹرو ٹرین پر 600 ارب سے زائد لاگت آئے گی۔
انڈر گراؤنڈ بلیو لائن میٹرو ٹرین ویلنشیا ٹاؤن سے شروع ہو کربابو صابو پہنچے گی،میٹرو ٹرین جوہر ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، کلمہ چوک مین بلیوارڈ گلبرگ سے گزرے گی۔
سونا 2 ہزار روپے فی تولہ سستا ہوگیا
جیل روڈ، فیروز پور روڈ، وحدت روڈ، مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاؤن بھی میٹرو کے روٹ میں شامل ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے فزیبلٹی اینڈ ڈیزائن پر ورکنگ کا آغاز کر دیا۔
بلیو لائن میٹرو ٹرین پروجیکٹ کی تکمیل کے لیے 3 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔