مغربی ہوائوں کا سسٹم کل ملک میں داخل ہو گا ، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 23, 2025

 محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں بارشوں اور بعض مقامات پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 فروری سے مغربی ہوائوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، پنجاب، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد اورگلگت بلتستان میں  شدید بارشوں اور برفباری کا امکان ہے۔

راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں طویل عرصے بعد بارش اور ژالہ باری

اس کے علاوہ کشمیر میں 25 فروری سے 2 مارچ تک شدید بارشوں اور برفباری ، بلوچستان میں 24 فروری سے 26 فروری تک بارش اور برفباری اور سندھ میں 25 سے 26 فروری تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

بارش اور برفباری سے مری، گلیات، ناران، کاغان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں فلیش فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More