آپ کو کیا تکلیف ہے؟ عمرہ سے واپسی پر گوہر رشید اور کبریٰ خان کا ڈانس ! ایمن سلیم نے تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں

ہماری ویب  |  Feb 23, 2025

"شادی کی تقریبات ذاتی چیز ہیں، اس لیے اگر اچھی بات نہیں کہہ سکتے تو برا بھی نہیں کہنا چاہیے۔ جب کبھی کوئی اپنی ذاتی زندگی اپنی خوشی سے جینے کی کوشش کرتا ہے تو لوگوں کو اس پر غیر ضروری تنقید کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ اگر ایک سیلیبرٹی جوڑا مقدس مقام پر نکاح کرتا ہے اور پھر اپنی مرضی اور خوشی سے اپنی شادی کا جشن منانا ہے تو اس میں آپ کو کیا تکلیف ہے؟ یہ آپ کو کس طرح متاثر کر رہا ہے؟ لوگوں کے لیے دوسروں کی خوشی میں خوش رہنا اتنا مشکل کیوں ہے؟ کسی کو کسی دوسرے کے اخلاص یا ایمان پر سوال کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، ایمان ہو یا جشن منانا، یہ ذاتی معاملہ ہے۔ اگر آپ کسی کی خوشی میں خوش نہیں ہو سکتے تو اپنے کام سے کام رکھیں۔"

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے فنکار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی حمایت میں اداکارہ ایمن سلیم کا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کے جشن پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنائی۔

ایمن سلیم نے انسٹاگرام پر لکھا کہ شادی کے مواقع ذاتی ہیں، اور اگر کسی کو اچھی بات کہنے کی ہمت نہ ہو، تو کم از کم برا تو نہ کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص اپنی خوشی سے اپنی ذاتی زندگی گزارنے کی کوشش کرتا ہے، تو لوگوں کو اس پر بے جا تنقید نہیں کرنی چاہیے۔

ایمن نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی سیلیبرٹی جوڑا اپنی مرضی اور خوشی سے شادی کی تقریب مناتا ہے، تو اس میں دوسروں کو تکلیف کیوں پہنچ رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کی بجائے ان پر اعتراض کرنے کی ضرورت نہیں، اور اگر کوئی ان کے خوشی منانے کے طریقے سے اختلاف رکھتا ہے، تو وہ اپنا کام جاری رکھے۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں سادگی سے نکاح کیا تھا اور بعد میں پاکستان میں شیندی کی تقریب میں ڈانس کیا، جس پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ ایمن سلیم نے اس جوڑی کی خوشیوں میں شریک ہونے کی اہمیت پر زور دیا ہے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More