پاکستان کا سیمی فائنل تک پہنچنا مشکل مگر امکان باقی۔۔ جانیں چیمپئنز ٹرافی میں رہنا کیسے ممکن ہے؟

ہماری ویب  |  Feb 23, 2025

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل میں پاکستان کی رسائی ابھی تک ممکن ہے، مگر راستہ آسان نہیں! دفاعی چیمپئن اور میزبان ٹیم پاکستان کے لئے ایونٹ میں اگلے مرحلے تک پہنچنا اب ایک چیلنج بن چکا ہے۔

دو میچز میں شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں تقریبا معدوم ہو چکی تھیں، لیکن اس کے باوجود ابھی مکمل طور پر باہر نہیں ہوئے۔

پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں رہنے کے لئے نیوزی لینڈ کو اپنے دونوں میچز بھاری مارجن سے ہارنا ضروری ہوگا۔ ساتھ ہی 27 فروری کو راولپنڈی میں بنگلادیش کے خلاف بھی پاکستان کو بڑا جیتنا ہوگا۔

اگر نیوزی لینڈ 24 فروری کو بنگلادیش کے ساتھ میچ جیتتا ہے یا میچ کا نتیجہ واش آؤٹ ہو جاتا ہے، تو پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کے گروپ اے میں 2 مارچ کو بھارت اور نیوزی لینڈ کا میچ شیڈول ہے، جبکہ پاکستان کو اپنے آخری میچ میں بنگلادیش کے خلاف کامیابی کی ضرورت ہے۔

پاکستان کے پاس ابھی بھی امید کی کرن موجود ہے، مگر کامیابی کے لئے ہر میچ میں اپنے اعصاب پر قابو پانے کی ضرورت ہے!

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More