پشاور زلمی کا عید کے موقع پر فینز کے لیے تحفہ
پی ایس ایل دس کے لیے پشاور زلمی کا افیشل ریجنل اینتھم ریلیز
پاکستان اور پشتو کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار رحیم شاہ کی آواز میں ریجنل اینتھم ریلیز
پشاور زلمی نے عید کے موقع پر فینز کو بڑا تحفہ دیدیا
پاکستان سپر لیگ سیزن دس کے لیے پشاور زلمی نے فینز کا جوش بڑھاتے ہوئے خصوصی پشتو ریجنل اینتھم ریلیز کردیا
پاکستان اور پشتو کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار رحیم شاہ کی آواز میں ریجنل اینتھم ریلیز کیا گیا ہے
ریجنل ایینتھم
زه به سل زلي زلمې يم
کوپشاور زلمی کے ہوم گراونڈ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں فلمایا گیا ہے۔ جس کامقصد ایک بار پھرپشاور زلمی کا اپنے ہوم گراونڈ اورکراوڈ کے سامنے کھیلنے کی خواہش اور جستجو کا اظہار ہے ۔ پشاور شہر اور اہم مقامات اسلامیہ کالج، باب خیبر پر ویڈیو کی عکاسی کی گئی یے جس کا مقصد ریجنل اینتھم کوپشاور شہر اور پورے خیبر پختنونخواہ کے زلمی فینز کو خراج تحسین پیش کرنا یے جو پی ایس ایل ون سے پشاور زلمی کو دل و جان سے چاہتے ہیں
چیرمین پشاور زلمی، جاوید آفریدی کا کہناہے کہ
ہر سال کی طرح ریجنل اینتھم زلمی فینز کو پشاور زلمی کا تحفہ ہے ، اور انشاللہ آئندہ سیزن میں پشاور زلمی ہوم گراونڈ پر ان ایکشن ہوگی ۔