پاکستان کا شاندار آغاز، ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست

ہماری ویب  |  Aug 09, 2025

پاکستان نے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ کے دوران ایون لوئیس، شائی ہوپ اور روسٹن چیس کی نصف سنچریوں کی بدولت میزبان ٹیم 280 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ گرین شرٹس کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4، نسیم شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ صائم ایوب، سلمان علی آغا اور سفیان مقیم نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے اوپنرز جلد آؤٹ ہوگئے تاہم بابر اعظم 47 ، محمد رضوان53 اور ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے 63 رنز بنائے۔ حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور پاکستان نے 49ویں اوور میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

میچ سے قبل ٹیم مینیجر نوید اکرم چیمہ نے حسن نواز کو ڈیبیو کیپ دی۔

اس جیت کے ساتھ پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More