آج بارش ہوگئی تو پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچے گا؟

ہماری ویب  |  Feb 23, 2025

آج آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پانچویں میچ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی، لیکن بارش کی پیشگوئی نے شائقین کی پریشانی میں اضافہ کردیا ہے۔

پاکستان نے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ سے 60 رنز سے شکست کھائی، جبکہ بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ محمد رضوان کی قیادت میں پاکستان کے لیے یہ میچ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ گروپ اے میں اس کا رن ریٹ منفی 1.2 ہے، اور وہ سب سے نیچے ہیں۔ دوسری جانب بھارت کا رن ریٹ 0.4 ہے، اور وہ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

دبئی میں موسم کی صورتحال کچھ غیر متوقع ہو سکتی ہے۔ جہاں موسم سرما کی تبدیلی کے ساتھ کچھ علاقوں میں ابر آلود اور بارش کی اطلاعات بھی ہیں۔ 18 فروری کو بارش کی وجہ سے بھارت اور بنگلا دیش کے میچ میں خدشات پیدا ہوئے تھے، لیکن خوش قسمتی سے وہ میچ مکمل ہوگیا۔

اب 24 فروری کو محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شمالی علاقوں میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔ تاہم دبئی میں بارش کا امکان صرف 1 فیصد ہے، 27 فیصد بادل چھائے ہوئے ہیں اور ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اگر میچ بارش کی وجہ سے متاثر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا، جس سے پاکستان کے لیے ٹورنامنٹ میں اپنی موجودگی کو برقرار رکھنا اور مشکل ہو جائے گا۔ پاکستان کو ٹورنامنٹ میں رہنے کے لیے بنگلا دیش کے خلاف ایک بڑی جیت درکار ہوگی۔

پاکستان کی امیدیں نیوزی لینڈ کے نتائج پر بھی ٹکی ہوئی ہیں۔ اگر نیوزی لینڈ بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کرتا ہے، تو پاکستان اور بھارت کے پوائنٹس برابر ہو جائیں گے، اور نیٹ رن ریٹ کے ذریعے فیصلہ ہوگا کہ کون سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ساتھ جائے گا۔

ایک اور حل یہ ہے کہ اگر بنگلا دیش نیوزی لینڈ کو ہرا دے اور پاکستان بنگلا دیش کو شکست دے دے، تو پاکستان اور بھارت دونوں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More