پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 25 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو تھوڑی دیر بعد منفی میں تبدیل ہو گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 462 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے مجموعی طور پر انڈیکس مثبت زون میں رہا تھا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری دن اتار چڑھائو کا شکار رہا۔
اسٹاک مارکیٹ میں مثبت کاروبار ، انڈیکس نے پھر ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد عبور کر لی
دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 50 پیسے ہو گئی۔
گزشتہ دو ہفتوں سے کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ہو جاتی ہے تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر مہنگا ہو جاتا ہے۔