سوزوکی آلٹو کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے مقبول ماڈلز، سوزوکی آلٹو (تمام ورژنز) اور سوزوکی راوی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کر دیا۔

سوزوکی آلٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آلٹو VXR MT کی موجودہ قیمت 2,707,000 روپے ہے، لیکن اب اس کی قیمت 1,20,000 روپے کے اضافے سے 2,827,000 روپے ہوگئی۔

الٹو VXR AGS کے اس ماڈل کی قیمت 2,894,000 روپے سے بڑھ کر 2,989,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

الٹو VXL AGS کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے، اس کی قیمت 3,045,000 روپے سے بڑھا کر 3,140,000 روپے کر دی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

فائلرز اور نان فائلرز کو گاڑی خریدنے پر کتنا ٹیکس دینا ہو گا؟

راوی پک کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے؛ موجودہ قیمت 1,856,000 روپے سے بڑھ کر 1,956,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 100,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ یہ نئی قیمتیں مصنوعات کے معیار، حفاظت اور آرام دہ خصوصیات کو برقرار رکھنے کی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ ان بہتریوں کے ساتھ، سوزوکی آلٹو نہ صرف بہتر فیچرز فراہم کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی کسٹمر بیس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے affordability کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔

تجارتی استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی سوزوکی راوی میں بھی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے، تاکہ کاروباری مالکان کو مسلسل قابل اعتماد اور موثر کارکردگی فراہم کی جا سکے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More