عمران خان کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ہم نیوز  |  Feb 24, 2025

بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے درخواست 28 فروری کو سماعت کے لیے مقررکی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ سماعت کرے گا۔

پاکستان ریلوے کا سرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں لگائی،بانی پی ٹی آئی کی فیملی، وکلاء اور پارٹی رہنما معمول کے مطابق ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ جیل کو تفریحی پارک سمجھتے ہیں ،یہ چاہتے ہیں جب دل چاہے جیل پہنچ جائیں کوئی ضابطہ نہ ہو،جب ان کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو “مظلومیت کارڈ” کھیلنا شروع کر دیتے ہیں۔

نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی

خط لکھنے سے نہ ڈیل ملی اور نہ ہی ملے گی، جن کو خط لکھے جا رہے ہیں یہ انہی کیخلاف پراپیگنڈا مہم چلاتے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کی ہر کال کو مسترد کیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز پر بات کیے بغیر ان کی سیاست نامکمل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More