کراچی سمیت سندھ کے اسکولز و کالجز میں رمضان کے دوران تدریسی اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔
اسکولوں میں صبح کی پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے سے 11 بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ 11 بج کر 15 منٹ سے 2 بج کر 45 منٹ تک ہوگی،جمعۃ المبارک کے دن تدریسی عمل ایک بج کر 15 منٹ تک جاری رہے گا۔
پاکستان ریلویز نے شاہ حسین ایکسپریس کو بحال کر دیا
کالجز میں مارننگ شفٹ صبح ساڑھے 8 بجے سے دن 12 بجے تک جاری رہے گی،رمضان کے دوران ایوننگ شفٹ کے اوقات ڈھائی بجے سے شام 5 بجے تک ہونگے۔
اوقات کارکا اطلاق سرکاری و نجی اسکولز و کالجز پر ہوگا۔