چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی نے کوئٹہ میں اشیاخوردونوش کے نئے نرخ مقررکردیئے۔
پرائس کنٹرول کمیٹی کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1400روپے، مٹن1900 اوربیف بغیر ہڈی 1050 روپے فی کلو میں مقررکردی گئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی
360گرام روٹی کی قیمت 40 روپے، دودھ کی قیمت 190 روپے فی لیٹر اور دہی 200 روپے کلو ، گھی 460روپے کلو اور باسمتی چاول 280 روپے فی کلو مقرر کردی۔
پرائس کنٹرول کمیٹی نے بتایا کہ کھجور درجہ اول 600 روپے اور درجہ دوئم کی قیمت فی کلو 450 مقرر کردی گئی۔