انگلینڈ کے اہم فاسٹ بالر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔
برائیڈن کارس پائوں کے انگھوٹے کی انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوئے ہیں، آئی سی سی نے انگلینڈ کے برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کی منظوری دے دی۔
اسلام آباد، غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت، آج ساڑھے 12 سے 3 بجے تک روٹ لگے گا
ریحان احمد کو برائیڈن کارس کے متبادل کھلاڑی کے طور پرانگلینڈ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا، ریحان احمد کی سکواڈ میں شمولیت کی منظوری آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے دی۔
یاد رہے کہ راولپنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا، گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے 3،3 پوائنٹس ہوگئے۔