چیپمئنز ٹرافی ، انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی دوسری وکٹ گر گئی

ہم نیوز  |  Feb 26, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں انگلینڈ کے خلاف افغانستان کی دوسری وکٹ 15 رنز پر گر گئی۔

چیمپئنز ٹرافی کا آٹھواں میچ لاہور میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ افغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، رحمن اللہ گربز 6 اور صدیق اللہ اتل 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو میں حشمت اللہ کا کہنا تھا کہ دوسری اننگزمیں پچ سلو ہو جاتی ہے جس سے ہمارے اسپنرز کو مدد ملے گی۔

چیمپئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی ، قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا

دوسری جانب انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ وکٹ بہت اچھی لگ رہی ہے، اچھا کھیل کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے ۔ انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ،برائیڈن کارس کی جگہ جیمی اورٹن کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More