ابراہیم زدران کی شاندار اننگز، افغانستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 326 رنز کا ہدف

اردو نیوز  |  Feb 26, 2025

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 326 رنز کا ہدف دیا ہے۔

لاہور میں جاری میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 325 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران نے شاندار تاریخی اننگز کھیلتے ہوئے 146 گیندوں پر 177 رنز بنائے جس میں 12 چوکے اور 6 چھکے شامل ہیں۔

اُن کے علاؤہ عظمت اللہ عمرزئی نے 41 اور محمد نبی نے 40 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی طرف سے جوفرا آرچر نے تین جبکہ لائم لیونگسٹون نے دو اور عادل رشید نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور میں کھیلے جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے جیتنا نہایت اہم ہے۔

 

جو ٹیم آج کا میچ ہارے گی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

اس میچ میں افغانستان کی کپتنانی حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی قیادت جوز بٹلر کے پاس ہے۔

دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افغانستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 107 رنز سے شکست ہوئی۔

انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں سے ہرایا۔

افغانستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیوناس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم میں فِل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر)، جو رُوٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر (کپتان)، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک وُڈ شامل ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More