آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آٹھویں میچ میں افغانستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں کھیلے جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے جیتنا نہایت اہم ہے۔
جو ٹیم آج کا میچ ہارے گی وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔
اس میچ میں افغانستان کی کپتنانی حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں جبکہ انگلینڈ کی قیادت جوز بٹلر کے پاس ہے۔
دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ایک ایک میچ کھیل چکی ہیں جس میں دونوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
افغانستان کو ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 107 رنز سے شکست ہوئی۔
انگلینڈ کو اپنے پہلے میچ میں روایتی حریف آسٹریلیا نے پانچ وکٹوں سے ہرایا۔
افغانستان کی پلیئنگ الیوناس میچ کے لیے افغانستان کی پلیئنگ الیون میں رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔
انگلینڈ کی پلیئنگ الیوناس میچ میں انگلینڈ کی ٹیم میں فِل سالٹ، بین ڈکٹ، جیمی سمتھ (وکٹ کیپر)، جو رُوٹ، ہیری بروک، جوز بٹلر (کپتان)، لیام لیونگسٹون، جیمی اوورٹن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور مارک وُڈ شامل ہیں۔