سعودی عرب سمیت 7 ملکوں سے مزید 60 پاکستانی بے دخل

سچ ٹی وی  |  Feb 26, 2025

سعودی عرب، امارات، عمان اور قبرص سمیت 7 ملکوں سے 60 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے7 بلیک لسٹ اور زائد قیام پر 3 پاکستانی اور کنٹریکٹ خلاف ورزی پر 12 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

امیگریشن ذرائع نے بتایا کہ عمان پہنچنے والے 4 پاکستانیوں کو اخراجات کی رقم کم ہونے پر واپس بھیج دیا گیا جب کہ عراق میں زائد قیام اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 9 پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔

اس کے علاوہ امارات میں امیگریشن انکار اور پاسپورٹ گُم ہونے پر 2 اور 12 سزا یافتہ ڈی پورٹ جب کہ آئیوری کاسٹ سے ایک، قبرص سے 3 اور قطر سے 4 مفرور پاکستانی بے دخل کردیے گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More