قیدیوں کے تبادلے کا نیا معاہدہ ، اسرائیل 600 فلسطینیوں کی رہائی پر تیار

ہم نیوز  |  Feb 26, 2025

فلسطینی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے نیا معاہدہ ہو گیا ہے۔

فریقین نے 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کے تبادلے پر اتفاق کر لیا۔ 600 سے زائد فلسطینیوں کی رہائی اسرائیل نے روک دی تھی تاہم آج رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

قید کے دوران حسن سلوک ، اسرائیلی یرغمالی نے حماس کے اہلکاروں کا ماتھا چوم لیا

اسرائیلی میڈیا نے بھی جنگ بندی ڈیل میں رکاوٹ دور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی قیدی آج رہا کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد حماس 4 اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔

نئے معاہدے کے مطابق حماس لاشیں حوالے کرنے کی تقریب منعقد نہیں کرے گی۔ دوسری جانب امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نمائندے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More