ملک میں ایک ہی روز روزہ رکھا جائے گا، چیئرمین رویت ہلال

ہم نیوز  |  Feb 26, 2025

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نے قوم کو نوید سنائی ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے پشاور میں اجلاس ہوگا۔

رمضان میں عمرہ کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت

ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کے آغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیے کامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کوشش ہے کہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے، کامیاب کوششوں سے ایک ہی دن روزہ اورعید کی روایت برقراررکھیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More