انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ ہمیں فرق نہیں پڑتا کہ انڈیا ایک ہی وینیو پر میچز کھیل رہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ کنڈیشنز میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہے۔
لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کی مثبت چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے۔
انگلش کپتان نے کہا کہ برائیڈن کارس کے باہر ہونے سے مایوسی ہوئی، تاہم ایسے میں جیمی اوورٹن کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دونوں میچز جتنا ہوں گے۔افغانستان ایک مضبوط ٹیم ہے ان کیخلاف میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔ہمیں فلوقث نیٹ رن ریٹ کی پروا نہیں ہے۔
آسٹریلین سینئر کرکٹرز کی غیر موجودگی سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جوز بٹلر
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ میچ کھیلنے کا فیصلہ بورڈ کا ہے۔ہم کرکٹ کے زریعہ امن کا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ افغانستان کی وویمن کرکٹ ٹیم بھی کرکٹ کھیلنا شروع کرے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقہ نے باآسانی زیر کیا تھا۔