مصطفی قتل کیس کی تحقیقات کے دوران منشیات فروشی کے الزام میں گرفتاراداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کوعدالت نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جس میں عدالت نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم کوعدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس میانوالی حملہ کیس ، عمر ایوب ، احمد خان بھچر اور دیگر پر فرد جرم عائد
ایس آئی یو پولیس نے ساحر حسن کو عدالت میں پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل نہیں ہوئی، لہذا جسمانی ریمانڈ میں مزید پانچ روز کی توسیع دی جائے۔
تاہم، وکیل صفائی نے اس کی مخالفت کی، جس پر عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کردی اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرلیا۔
قبل ازیں، جوڈیشل کمپلکس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ساحر حسن نے کہا کہ یہ معاملہ عدالت میں ہے، اس پر کچھ نہیں کہوں گا، جو بھی حقیقت ہوگی، وہ عدالت میں ثابت ہوجائے گی۔