آسٹریا میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا اعلان

ہم نیوز  |  Feb 26, 2025

آسٹریا میں اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک بھر میں پہلا روزہ یکم مارچ کو ہونے کا اعلان کر دیا۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آتے ہی مساجد کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے، آسٹریا میں مساجد کی انتظامیہ نے رمضان المبارک میں نمازِ تراویح، سحری اور افطاری کے شیڈول مرتب کر لیے ہیں۔

رمضان میں عمرہ کے خواہشمند زائرین کیلئے گردن توڑ بخار کی ویکسین لگوانے کی ہدایت

اسلامی نظریاتی کونسل آسٹریا کے مطابق  یکم مارچ بروز ہفتہ کو پہلا روزہ ہو گا، اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے روزہ کی نمازِ تراویح 28 فروری بروز جمعہ کو پڑھی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More