چیمپیئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان

ہم نیوز  |  Feb 26, 2025

چیمپیئنز ٹرافی کے بعد قومی ٹیم اور مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے اختتام پر ہیڈکوچ اور منیجر چیئرمین پی سی بی کو رپورٹ جمع کروائیں گے۔ ٹیم کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کی وجہ ہیڈ کوچ اور منیجر تحریری طور پر دیں گے۔

فہیم اشرف، خوشدل شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی سلیکشن پر وضاحت دی جائے گی، ذرائع کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ میں خوشدل شاہ کو کپتان کے اصرار پر سلیکٹ کیا گیا۔

انگلش فاسٹ بائولر برائیڈن کارس چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے

آل راؤنڈر فہیم اشرف کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ سلیکشن کمیٹی کا تھا، چیمپیئنز ٹرافی کے بعد عاقب جاوید کی عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داری بھی ختم ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ٹیم مینجمنٹ میں شامل دیگر سپورٹ اسٹاف کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی کے ارکان بھی اہم فیصلوں کی زد میں آسکتے ہیں، محمد رضوان کی بطور کپتان کارکردگی کا بھی جائزہ لیاجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More