انٹرنیٹ ہسٹری کی پریشان کُن تفصیلات: والدہ، بہن اور بھائی کو قتل کرنے والا 18 سالہ نوجوان جو ویڈیو گیم کے کردار سے متاثر تھا

بی بی سی اردو  |  Feb 26, 2025

انتباہ: خبر میں موجود تفصیلات قارئین کے لیے تکلیف دہ ہو سکتی ہیں۔

گذشتہ ستمبر میں جمعہ کی ایک صبح جب پولیس اہلکاروں نے 18 سالہ نکولس کو روکا تو تب تک وہ اپنی والدہ، بھائی اور بہن کو قتل کر چکے تھے اور وہ اُس پرائمری سکول پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنا چکے تھے جہاں وہ بچپن میں زیر تعلیم رہے تھے۔

نکولس اپنی والدہ جولیانا اور دو چھوٹے بہن بھائیوں، کائل اور جزیل، کے ساتھ لوٹن میں واقع ایک فلیٹ میں رہتے تھے۔

13 ستمبر کی صبح انھوں نے اپنی والدہ، بہن اور بھائی کو سر میں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔

فائرنگ کی آواز سنائی دیے جانے کے بعد علاقے کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی جس کے بعد ہونے والی ناکہ بندی کے دوران نکولس کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کو ایک شاٹ گن اور 30 گولیاں بھی ملیں جو نکولس نے اپنے پرائمری سکول پر حملے کے لیے تیار کیں تھیں۔

جب نکولس پہلی عدالتی سماعت پر حاضر ہوئے تو اُن کے والد نے انھیں دیکھ کر چیخ کر کہا ’میں تم سے اب بھی پیار کرتا ہوں، بیٹا۔ اس میں تمہاری کوئی غلطی نہیں ہے۔‘

یہ الفاظ ادا کرنے کے بعد والد کمرہ عدالت میں زار و قطار رو دیے۔

گذشتہ پیر کو نکولس نے اپنے خاندان کے تینوں افراد کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے، جس کے بعد پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کا سینٹ جوزفس کیتھولک پرائمری سکول پر حملہ کرنے کا بھی ارادہ تھا۔

تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ نکولس کے کسی دماغی عارضے میں مبتلا ہونے کی بھی کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

10 منٹ پر محیط گذشتہ عدالتی سماعت کے دوران نکولس کے حوالے سے کم ہی معلومات منظرِ عام پر آئی تھیں تاہم بی بی سی نے اُن کی انٹرنیٹ ہسٹری کا تجزیہ کیا ہے اور اس کے ذریعے جو تفصیلات سامنے آئی ہیں وہ کافی پریشان کُن ہیں۔

ایک ویب سائٹ جس کو وہ اکثر دیکھا کرتے تھے اس پر لوگوں کے مرنے سے پہلے اُن کی زندگی کے آخری لمحات کی ویڈیوز موجود تھیں۔

اُن کی دنیا بھر میں سکولوں پر ہونے والے حملوں میں بھی دلچسپی تھی۔

انھیں ایک ویب سائٹ نے بلاک بھی کیا ہوا تھا کیونکہ انھوں نے وہاں بچوں سے جنسی تعلق کے حوالے سے پریشان کُن تبصرے کیے تھے اور یہ اعتراف بھی کیا تھا کہ انھوں نے بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کی ایک ویڈیو بھی دیکھ رکھی ہے۔

’قاتل نامعلوم، مقتول نامعلوم‘: شیخوپورہ میں ملنے والی سر کٹی لاش کا معمہ کیسے حل ہوا؟خاتون صحافی نے ایک ذہنی مریض قاتل سے 30 سال قبل ہونے والے دوہرے قتل کا اعتراف کیسے کروایا؟فلم کی کہانی کی طرح دوست کی لاش دفنا کر پلستر سے چھپانے والے قاتل کا راز کیسے فاش ہوااے سی والے کمرے میں لاش کا معمہ: دبئی سے خریدی گئی شرٹ جس سے قاتل کا سراغ ملا

تاہم انٹرنیٹ پر اس نوعیت کا پریشان کُن مواد رکھنے پر اُن پر تاحال فردِ جُرم عائد نہیں کی گئی ہے۔

سب سے زیادہ عجیب بات یہ ہے کہ نکولس ’دا واکنگ ڈیڈ‘ ویڈیو گیم میں موجود کردار ’کلیمنٹائن‘ سے بہت زیادہ اُنسیت رکھتے تھے۔

اپنی والدہ اور بہن، بھائی کا قتل کرنے کے بعد انھوں نے کیمرے میں دیکھ کر اپنی ایک ویڈیو ریکارڈ کی اور کہا کہ ’میں منتخب کردہ ہوں، مجھے کلیمنٹائن نے منتخب کیا ہے۔ مجھے بالکل اُسی طرح رہنمائی مل رہی ہے جیسے مسیحیوں کو (حضرت) عیسیٰ سے ملتی ہے۔‘

نکولس اور ان کے بھائی کائل دونوں ہی کارڈینل نیومین کیتھولک سکول جایا کرتے تھے۔ سکول نے کائل کے بارے میں لکھا تھا کہ وہ سکول کے ایک ’محبت کرنے والے سابق طالب علم تھے، اپنی رحمدلی کے لیے جانے جاتے تھے اور ساتھی طالب علموں کے بہترین دوست کے طور پر مشہور تھے۔‘

نکولس کے سکول پر حملے کے ارادے کی تفصیلات منظرِ عام پر آنے کے بعد انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’ہم یہ یقین دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ کیمونٹی کی حفاظت، دیکھ بھال اور سکول کے طلبا اور ملازمین کی خوشی ہماری ہمیشہ پہلی ترجیح ہو گی اور ہم اس پر کبھی سمجھوتا نہیں کریں گے۔‘

BBCنکولس اپنے پُرانے پرائمری سکول پر فائرنگ کرنے کا منصوبہ بنا رہے تھے

’سکول کی سکیورٹی پر ہمیشہ نظرِ ثانی اور اس کی نگرانی کی جاتی ہے۔ اس سے ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ جو اقدامات ہم نے کر رکھے ہیں وہ مؤثر ہیں۔‘

اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ نکولس کے رویے پر پہلے سوالات اُٹھائے گئے ہیں یا نہیں، یا پھر انھیں تعلیم یا صحت کے حوالے سے ماضی میں اضافی مدد دی جا رہی تھی یا نہیں۔

لوٹن کونسل میں لیبر رہنما ہیزل سمنس کا کہنا ہے کہ ’جب ہمیں علم ہوا کہ نکولس ان بےہیمانہ قتل کے بعد مزید نقصان کرنا چاہتے تھے تو یہاں ایک صدمے اور تشویش کی کیفیت تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ انھیں سکول کے بچوں کے کچھ والدین کی جانب سے تشویش بھرے پیغامات بھی ملے ہیں۔

ہیزل کے مطابق انھیں نہیں معلوم کہ لوٹن کونسل کو نکولس کے خاندان کو درپیش کسی مسئلے کا کوئی علم تھا یا نہیں۔

اس واقعے کے بعد لوٹن میں تمام سکولوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی پر نظرِ ثانی کریں۔

نکولس کو اگلے ہفتے سزا سُنائی جائے گی اور اس دوران ان کے حوالے سے مزید معلومات بھی منظرِ عام پر آئیں گی۔ تاہم جو بات واضح ہے وہ یہ کہ ان کے عمل نے ایک خاندان کو تباہ کر دیا ہے۔

بیڈفورڈ شائر کے چیف انسپیکٹر سیم کھنہ کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک المناک مقدمہ ہے جس میں ایک ہی خاندان کے تین معصوم افراد اپنے ہی بیٹے اور بھائی کے ہاتھوں قتل ہوئے۔‘

’ارمغان ساحر حسن سے منشیات لیتا تھا‘: مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کی ابتدائی تفتیش میں نئے انکشافاتآٹھویں جماعت کے بچے پر قتل کا الزام: ’اس نے سوچا کہ بچے کو قتل کرنے سے سکول بند ہو جائے گا اور پڑھنا نہیں پڑے گا‘آٹھویں جماعت کے بچے پر قتل کا الزام: ’اس نے سوچا کہ بچے کو قتل کرنے سے سکول بند ہو جائے گا اور پڑھنا نہیں پڑے گا‘’ارینج میرج‘ کے لیے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے والی خاتون کو سزائے موت: ’لڑکے نے بسترِ مرگ پر کہا کہ لڑکی سے کوئی شکایت نہیں‘’پیسے واپس کرو یا مجھ سے شادی کرو‘: وہ افیئر جو لین دین کے تنازعے کے بعد قتل پر ختم ہوا
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More